تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

فاڈرز ڈے کے موقع پر شنیرا اکرم کا اہم پیغام

کراچی : فاڈرز ڈے کے موقع پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’اگر آپ کے والد کی عمر 60 برس ہے اور وہ آپ کے ساتھ نہیں رہتے تو آپ ان کے لیے کچھ خاص کریں‘۔

شنیرا اکرم کی وجہ صرف وسیم کی اہلیہ ہونا نہیں بلکہ وہ اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں ، شنیرا اکرم نے آج فاڈرز ڈے کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کےلیے خصوصی پیغام دیا ہے۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کے والد 60 برس ہوگئے ہیں اور وہ آپ کے ساتھ نہیں رہتے تو آپ انہیں فون کریں اور ان سے باتیں کرکے انہیں بتائیں کہ آپ ان سے کتنی محبت کرتے ہیں‘۔

شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں فاڈرز ڈے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں آج فادرز ڈے یعنی عالمی یوم والد منایا جارہا ہے،جس کا مقصد بچے کیلئے والد کی محبت اورتربیت میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اپنے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کررہی ہیں۔ جبکہ عام شہری بھی سوشل میڈیا پر اپنے فادرز سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -