تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید کرنے والوں کو شرجیل میمن کا جواب

کراچی: وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل انعام میمن نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو گزشتہ روز پارلیمنٹ میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی منانے کے لیے منعقدہ اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے خطاب بھی کیا تھا۔ پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کے جج کو دیکھ کر جہاں لوگوں کو حیرت ہوئی وہیں سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید کرنے والوں کی آنکھیں اُس وقت بند تھیں جب عمران خان سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دفتر جاتے تھے اور پی ٹی آئی وزرا اُن سے گھروں پر ملتےتھے، قاضی فائز عیسیٰ کا پارلیمنٹ میں آنا باعثِ فخر ہے، ان کے خلاف مہم چلانے والے وہی ہیں جنہوں نے ثاقب نثار سے مرضی کے فیصلے، صادق و امین کے سرٹیفیکیٹ لیے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کل پاکستان کی تاریخ میں آئین کو مقدس سمجھنے والوں کا دن تھا، پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے جو آئین بناتا ہے وہاں قاضی فائز عیسیٰ آئے یہ اعزاز تھا لیکن ان کے خلاف منظم مہم چلائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے ڈیم تعمیر فنڈ میں کرپشن کی میرے پاس ثبوت نہیں ہے، ان کو اختیار تھا پر انہوں نے غیر آئینی کام کیے، اطلاعات ہیں کہ انہوں نے کسی رشتے دار کی شادی میں پیسے لگائے۔

Comments

- Advertisement -