تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یہ پیٹرولیم لیوی 50 روپے تک لے جائیں گے، شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم لیوی 50 روپے تک لے جائے گی، انہوں نے الیکشن کی خاطر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پیٹرول انہوں نے 100 اور ڈیزل 130روپے بڑھایا، ہم جب چھوڑ کر گئے توعالمی منڈی میں تیل 99 ڈالر پر بیرل تھا اور اب تیل فی بیرل اب 97 ڈالر پر آگیا ہے، یہ 100 روپے بڑھا کر 18 روپے 50 پیسے کی کمی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں‌ کمی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمت اس وقت سے بھی کم ہے جو ہم چھوڑ کر گئے تھے، یہ پہلی تاریخ کو پھر 10 روپے قیمت بڑھا دیں گے، الیکشن نہ ہو رہاہ وتا تو یہ پیسے بھی عوام کو واپس نہ کرتے۔

سابق وزیر خزانہ نے حکومت سے سوال کیا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا تھا تو اس کو آگے لے کر کیوں گئے، انہوں نے تو آئی ایم ایف کی سخت شرائط بھی مان لیں۔

Comments

- Advertisement -