اشتہار

نائن زیرو آپریشن : ایم کیوایم کارکنان کی سزاؤں میں اضافے سے متعلق رینجرز کی اپیل قابل سماعت قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے نائن زیرو پر آپریشن کے معاملے پر ایم کیوایم کارکنان کی سزاؤں میں اضافے سے متعلق رینجرز کی اپیل قابل سماعت قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم مرکز نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال میں رینجرز آپریشن کے معاملہ پر ایم کیوایم کارکنان کی سزاؤں میں اضافے کے لیے سرکار کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

رینجرز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر رانا خالد حسین، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر محمود انور اور ابرابر احمد پیش ہوئے۔

- Advertisement -

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال سے رینجرز نے رفتار کیا تھا، انسداددہشت گردی عدالت نے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں، ملزمان کی سزا میں اضافہ کیا جائے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی بریت اور سزا کے خلاف اپیلیں دوسرے بینچ میں زیر سماعت ہیں، یہ اپیلیں بھی اسی بینچ کو منتقل کی جائیں۔

عدالت نے ملزمان کی سزا میں اضافے سے متعلق رینجرز کی اپیل قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور اپیلیں مزید سماعت کے لیے متعلقہ بینچ کو ارسال کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں