13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

شوہر ہنی مون کیلیے ایودھیا لے گیا، بیوی نے طلاق مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شوہر گووا کے بجائے بیوی کو ہنی مون کے لیے ایودھیا لے گیا جس کے بعد دلہن نے طلاق کی درخواست دائر کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق کی درخواست دائر کی جب وہ اسے ہنی مون کے لیے گوا جانے کا وعدہ کرکے ایودھیا لے گیا۔

خاتون کی جانب سے دائر کی گئی طلاق کی درخواست فیملی کورٹ میں جمع کرائی گئی، جہاں دونوں کی کاؤنسلنگ سیشن ہوئی۔

- Advertisement -

رشتے کے مشیر شیل اوستھی کے مطابق جوڑے کی شادی گزشتہ سال اگست میں ہوئی تھی۔

یہ شخص آئی ٹی انجینئر کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کی بیوی نے اسے ہنی مون کے لیے کسی غیر ملکی مقام پر لے جانے کو کہا جس پر اس نے اصرار کیا کہ وہ کسی گھریلو مذہبی مقام پر جائیں کیونکہ اس کے بوڑھے والدین مندر جانا چاہتے تھے۔

تاہم بعد میں جوڑے کے درمیان گووا جانے کا اتفاق ہوگیا۔

خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے سفر سے ایک دن پہلے اسے بتایا تھا کہ وہ اس کی ماں کی خواہش پر ایودھیا اور وارانسی جا رہے ہیں۔

اگرچہ جوڑے نے سفر کا آغاز کیا لیکن واپسی پر ان میں ایک گرما گرم بحث ہوئی، جس کی وجہ سے خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی۔

ااستھی نے کہا کہ عورت نے الزام لگایا کہ شوہر نے اس کا اعتماد توڑا اور شادی کے آغاز سے ہی خاندان کو ترجیح دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے کے لیے کونسلنگ سیشن جاری تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں