منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

بغاوت پر اکسانے کا کیس : شہباز گل کی ارشد شریف کیس کے فیصلے تک سماعت روکنے کی استدعا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سپریم کورٹ میں ارشدشریف از خود نوٹس کیس کے فیصلے تک بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت روکنے کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابنق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں شہباز گل کی جانب سے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے  کے کیس میں دو درخواستیں دائر کردی گئیں۔

شہبازگِل نے دونوں درخواستیں اپنے وکیل برہان معظم کے زریعے دائر کیں۔

- Advertisement -

شہباز گل نے سپریم کورٹ میں ارشدشریف از خود نوٹس کیس کے فیصلے تک سماعت روکنے کی استدعا کردی جبکہ آج حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دائرکی۔

شہباز گل نے درخواست میں استدعا کی گوادر میں میرے خلاف مقدمہ درج ہوا جس کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، آج بلوچستان ہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت کے لیے وہاں موجود ہوں، بلوچستان ہائیکورٹ میں موجودگی کے باعث حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں ارشدشریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت زیرالتوا ہے، سپریم کورٹ کی مقرر کردہ خصوصی تفتیشی ٹیم ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمہ میں مجسٹریٹ غلام مرتضی چانڈیو کا بیان بھی ریکارڈ کیاگیاہے، خصوصی تفتیشی ٹیم ارشد شریف کے خلاف مختلف مقدمات کے ہمراہ میرے خلاف درج مقدمے کی تحقیقات بھی کر رہی ہے۔

شہبازگل نے استدعا کی میرے خلاف مقدمہ میں مرحوم ارشدشریف بھی شریکِ ملزم تھے، جب تک سپریم کورٹ میں از خود کیس کا فیصلہ نہیں آتا تب تک میرے کیس کی سماعت مؤخر کی جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں