ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

شہباز شریف کا اسپیکر سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پر فوری طور پر ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پینل آف چیئر کے رکن امجد خان نیازی کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج عدالتی حکم پر قومی اسمبلی کا خصوصی سیشن ہو رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ صبح سے بیٹھے ہیں، بہانے بہانے سے سیشن ملتوی کیا جا رہا ہے، ہمارے پاس حکومتی ارکان کی بے تکی باتیں سننے کا وقت نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جناب اسپیکر بے تکی باتوں کا جواب دیں گے لیکن پہلے ووٹنگ کرائیں، جناب اسپیکر تحریک عدم اعتماد جمع ہے، اس پر ووٹنگ کرائی جائے۔

آج صبح قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو سپریم کورٹ حکم کے مطابق آج عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانا ہوگی، آج آپ اسپیکر کا کردار ادا کر کے تاریخ میں اپنا نام لکھوائیں۔

انہوں نے کہا کہ پرسوں پاکستان کی تاریخ میں تابناک دن تھا، عدالت نے آپ کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا، نظریہ ضرورت کا سہارا لینے کے بجائے اسے دفن کیا گیا اور پاکستان کا مستقبل تابناک بنا دیا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ممبران اور پوری قوم کو سلام پیش کرتا ہوں، عدالت نے وزیر اعظم اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا، امید کرتا ہوں آپ سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی چلائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں