تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم کا آرمی چیف سے رابطہ، ملک میں سیلابی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے آرمی چیف اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے سیلاب متاثرین خاص طور پر سندھ میں امداد اور بحالی کی کارروائیوں سے متعلق گفتگو کی۔

آرمی چیف نے سندھ میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے سندھ میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کی ہدایت کی۔ ہیلی کاپٹرز سے ریلیف کی فراہمی میں آنے والی مشکلات کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے پاک فوج کے تعاون اور جذبے کو سراہا۔ آرمی چیف نے آگاہ کیا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ کو بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کو رقوم کی ادائیگی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ کو ہدایت جاری کردی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اختر نور نے سندھ اور بلوچستان میں امدادی کارروائیوں میں تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کو ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات پر بریف کیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -