تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

نئے پاکستان میں اب برابری کی سطح پربات ہوگی، ڈومور نہیں سنیں گے، شہریارآفریدی

اسلام آباد : وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے کہا کہ پاکستان دنیاکی سب سےبڑی جنگ اپنی سرزمین پرلڑرہاہے، دشمنان پاکستان کو پیغام ہے پاکستان قیامت تک قائم رہے گا، نئے پاکستان میں دنیا کو بتا دیا ہے کہ اب برابری کی سطح پربات ہوگی، ڈومور نہیں سنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے اسلام آبادچیمبرآف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا کے ممالک تجارتی تعلقات کو بڑھا رہے ہیں، پاکستان دنیا کی سب سےبڑی جنگ اپنی سرزمین پر لڑرہا ہے، پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارےملک میں چیلنجز کے انبار لگے ہوئے ہیں، ذاتی مفادات کو ترجیح دینے سے عوام متاثر ہوتے ہیں، یورپی یونین کی مثال ہمارے سامنے ہے، قومیں تجارت کررہی ہیں۔

پاکستان دنیا کی سب سےبڑی جنگ اپنی سرزمین پرلڑرہاہے

شہریارآفریدی نے کہا ہم 71سال سےدہشت گردی جیسے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں، ہم نے اپنے لوگوں کے مسائل کو سمجھا ہی نہیں ، نیا پاکستان اپنی جنگ تن تنہا لڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو مذہب اورمسلک کے نام پر یا تجارت کے نام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے، لوگوں کو بتا دیا ہے کوئی قانون سے بالا نہیں، قانون سب کے لیے ایک ہے۔

وزیرمملکت داخلہ نے کہا فاٹا،بلوچستان اورجنوبی پنجاب اٹھیں گے تو پاکستان اٹھے گا، ممالک اپنے قومی مفادات کو بے نقاب نہیں کرتے، امریکا کے 5 شہر میں دنیا میں سب سے زیادہ کرائم ہوتا ہے۔

کسی کوریاست کے اندرریاست بنانے کی سوچ بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے

شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ دشمنان پاکستان کو پیغام ہے پاکستان قیامت تک قائم رہےگا، پاکستان عظیم قوم بنے گا ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلیں گے، نئے پاکستان میں پرانی سوچ کے لیے جگہ نہیں۔

انھوں نے مزید کہا نئے پاکستان میں دنیا کو بتادیا ہے کہ اب برابری کی سطح پر بات ہوگی، ڈومور نہیں سنیں گے، کسی کو ریاست کے اندر ریاست بنانے کی سوچ بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ کہ 100دن کے اندر 6نکاتی ایجنڈے کے 35نکات پر کام ہورہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ایک دن بھی چھٹی نہیں کی، ایس پی طاہر شہید کو جیسے اون کیا، ویسے اداروں کو بھی اون کریں گے۔

Comments

- Advertisement -