اشتہار

’شہریارآفریدی کی بات سے متفق نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کی رہنما مہربانو قریشی نے شہریار آفریدی کی فوج سے مذاکرات کرنے کی بات سے اختلاف رائے کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے مہربانو قریشی نے کہا کہ شہریار آفریدی کی گفتگو سے متفق نہیں ہوں انہوں نےجذبات میں گفتگو کی ہو گی ہم عوام سےبات کریں گے کیونکہ انہوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے۔

مہربانوقریشی نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنائیں گے بانی پی ٹی آئی کی رہائی مضبوط عدالتی نظام کےذریعےہی ممکن ہے ہم نہیں چاہتے ملک میں ڈیل اور مفادات کی سیاست چلے، آئین پاکستان ہر ادارے کو ایک کردار دیتا ہے سب کو اپنی حدود میں رہنا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ مذاکرات صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے چاہتے ہیں، پاکستان کے مستقبل کیلیے فوج سے مذاکرات چاہتے ہیں، فوج سے مذاکرات ہوں گے اور بہت جلد ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شروع دن سے مذاکرات کی خواہش تھی لیکن اس کے باوجود دوسری طرف سے جواب نہیں آیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ حکومت چھوڑیں پھر پی ٹی آئی فیصلہ کرے گی کہ کسے کس طرح لے کر چلنا ہے، ہمارے قید کارکنوں پر ظلم یہ کرتے ہیں اور نام کسی اور کا لیتے ہیں، میرا لیڈر کوئی این آر او نہیں چاہتا بلکہ ملک کے بہتر مستقبل کیلیے مذاکرات چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں