اشتہار

پاکستان کسی بھی دن سری لنکا بن سکتا ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی تباہی میں داخل ہوگیا ہے، کسی دن بھی سری لنکا بن سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی اتحاد بدمعاشی، غنڈہ گردی اور دہشتگردی کی سوچ رکھتے ہیں، اپنی ناکامی کو دیکھتے ہوئے اب انہوں نے ہمارے ارکان اسمبلی کو اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے سے اٹھانے کا منصوبہ بنایا ہے، لیکن ہم ان کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی تباہی میں داخل ہوگیا ہے، کسی دن بھی سری لنکا بن سکتا ہے، معاشی دیوالیہ اور سیاسی عدم استحکام سب کو لے ڈوبے گا، ڈالر 226 روپے پر پہنچ گیا ہے، گندم، گھی اور پٹرول کیسے خریدا جائے گا، قرضوں کی ادئیگی کیسے ہوگی۔

- Advertisement -

شیخ رشید  نے کہا کہ وزیر اعظم تخت لاہور اور وفاقی حکومت نہیں ملک بچائیں ورنہ گھر جائیں، قومی سلامتی کو انتہائی گھمبیر خطرات لاحق ہوچکے ہیں، یہ لوگ اس قابل نہیں رہے کہ اپنے علاقوں میں جاسکیں، پی ٹی آئی 22 جولائی کو پرویزالہٰی کو سپورٹ کرے گی۔

سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ عمران خان ایک مناسب وقت تک انتظار کرے گا، عمران خان وہی فیصلہ کریں گے جو ملک و قوم کے حق میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں