اشتہار

پارلیمنٹ میں دوبارہ واپس جانے کے سوال پر شیخ رشید نے کیا جواب دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ پارلیمنٹ واپس جا رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان کہے گا تو جاؤں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بارہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 72 رکنی وفاقی کابینہ کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ساری باتیں اسمبلیوں میں حل ہونی چاہئیں، عدالتوں کو ان معاملات میں مت لائیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عدالت نے کہا کہ آپ رکن پارلیمنٹ ہیں پارلیمان میں واپس جائیں، اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ تو کیا آپ پارلیمنٹ واپس جا رہے ہیں؟ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نہ جانے کا فیصلہ عمران خان کا ہے، میں عمران خان کے ساتھ اور اسکا اتحادی ہوں، اگر وہ کہے گا تو میں پارلیمنٹ چلا جاؤں گا۔

- Advertisement -

شیخ رشید نے کہا کہ جب یہ فیصلہ دیں گے تو پھر ہم اعلیٰ عدالت جائیں گے اور اپنا قانونی اور آئینی حق استعمال کریں گے، لال حویلی کی چھت ہمارے پاس ہے، جب کسی کے پاس کچھ نہیں نکلتا تو لال حویلی نکل آتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں