اشتہار

‘مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ، اکتوبر، نومبر میں الیکشن ہوں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ، اکتوبر، نومبر میں الیکشن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، معاملہ ڈپٹی اسپیکر اور سپریم کورٹ کا ہے، سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکرسے پوچھ رہی ہے، ان کے کس حوالے کے تحت فیصلہ دیا لیکن ڈپٹی اسپیکر لاپتہ ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مداخلت سافٹ ہویاہارڈ،اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہوں گے جو آخری حل ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

- Advertisement -

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پرطمانچہ ہے، پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے، 30اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں، اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں