27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

غیراخلاقی، غیرقانونی فیصلہ ہے، آئین میں ایسی سزا کا ذکر نہیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مشرف کے خلاف غیراخلاقی، غیرقانونی فیصلہ ہے، آئین میں ایسی سزا کا ذکر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اداروں میں اس فیصلے کو غیراخلاقی، غیرآئینی فیصلہ سمجھا گیا ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ وزیر قانون فروغ نسیم کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

- Advertisement -

وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو اپنے ملک کی فکر نہیں پاکستان پر خبریں دے رہا ہے، بھارت میں حالیہ لہر انتہائی تشویش ناک ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے تشویش ہے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت بارڈر پر کوئی حرکت نہ کردے، بھارت عالمی سطح پر توجہ سے ہٹنے کے لیے پاکستان سے کشیدگی چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

خیال رہے کہ 17 دسمبر کو خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر و سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا۔

آج عدالت کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمع کروائے گئے دستاویزات واضح ہیں کہ ملزم نے جرم کیا۔ ملزم پر تمام الزامات کسی شک و شبے کے بغیر ثابت ہوتے ہیں۔

فیصلے کے مطابق ملزم کو ہر الزام پر علیحدہ علیحدہ سزائے موت دی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں