تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان نے بتایا انہیں زہر دے کر قتل کیا جا سکتا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بتایا ہے انہیں زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ میری عمران خان سے ملاقات ہوئی اور پوچھا کہ پنجاب میں کیا ہونے جا رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ اعتماد کا ووٹ لیں گے اور اگلے دن اسمبلی تحلیل کر دیں گے، اگر اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو اپنے ارکان واپس بلا لوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے عمران خان پر مقدمے بنائے اور انہیں قتل کرنے کی کوشش کی، میں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھا کہ افواہیں ہیں آپ نااہل ہو سکتے ہیں، اس پر انہوں نے بتایا: ’مجھے یہ نااہل کر سکتے ہیں اور دوسرا حملہ بھی ہو سکتا ہے۔ گولی سے بچ گیا تو اب زہر سے قتل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔‘

انہوں نے پروگرام میں کہا کہ جب تک عمران خان کی لڑائی جاری ہے میں ان کے ساتھ ہوں، جب عمران خان کی حکومت بنے گی پھر دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے، موجودہ حکومت ملک کو غلام بنانے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو مسائل سے عمران خان ہی نکال سکتے ہیں، کہیں ایسا نہ ہو عمران خان کے ہاتھ سے بھی حالات نکل جائیں، جس ایوان میں ارکان بکتے ہوں وہاں عمران خان کے بیٹھنے کا کیا فائدہ؟

Comments

- Advertisement -