ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

نواز شریف نے نیا وزیراعظم لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، شیخ رشید کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے نیا وزیراعظم لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ دوسری طرف مشرف کو چھوڑ کر آنے والے 40 ایم این ایز واپسی کے لیے تیار ہیں اور مسلم لیگ (ن) میں واضح گروپ بننے والے ہیں۔

وہ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ امید ہے اسی ہفتے نواز شریف نااہل ہوجائیں گے جس کا اندازہ خود ان کو بھی ہے اس لیے نواز شریف نے نئے وزیر اعظم کا نام سوچ رکھا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز کیس کھلنے سے شریف خاندان کا مزید ٹرائل ہوگا حدیبیہ پیپرزکیس کھلا تو پاناما اسکینڈل سے بڑاکیس بن جائے گا خواجہ آصف آئےتویہ چوہدری نثار، شہباز اور اسحاق ڈارکو پیغام ہوگا جب کہ ایازصادق کی صورت لاہورمیں ایک اور وزیراعظم ہاؤس بن جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اس بار کرپشن کا تابوت ضرور نکلے اور شرین خاندان کا چراغ سیاست ہمیشہ کے گُل ہوجائے گا اور عوام کو حقیقی اور عوامی جمہوریت دیکھنے کو ملے گی۔

شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ مشرف کے حامی اراکین اسمبلی جو مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے تھے اب واپسی کے لیے پر تول رہے ہیں اور مسلم لیگ میں ایک پریشر گروپ بننے جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں