تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

’مریم نواز کی آمد پر غریبوں کو 35، 35 روپے کی سلامی دی گئی‘

سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر کہا ہے  مریم نواز کی آمد پر غریبوں کو 35، 35 روپے کی سلامی دی گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک بڑے اضافے پر پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو اور اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مریم کی آمد پرغریبوں کو 35 ،35 روپے کی سلامی دی گئی ہے۔ ابھی تو پہلی قسط ہے، 9 فروری تک قوم انتظار کرے۔ 9 فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رُلا دے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف شرائط مذبح خانے میں لے جائے گی اور سڑکوں پر ماتم کرائے گی۔ اتنا بڑا معاشی اور سلامتی کا بحران ملک میں آئے گا تصور نہیں کر سکتا تھا۔ اب مقابلہ یہ ہے کہ ڈالر پہلے 300 روپے کا ہوگا یا پٹرول۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا نام ریاست ہے، وہ مر رہی ہے اور حکومت عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر رہی ہے۔ لوگوں کے پاس دوائی، بجلی کے بل کے پیسے نہیں مہنگائی کے خلاف لوگ تیار بیٹھے ہیں۔ اس حکومت کو شرم سے چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار کو آؤٹ سورس کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ابھی مزید بڑھائی جائیں گی‘

شیخ رشید نے اس حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 100 دن میں الیکشن ناگزیر ہیں۔ صوبے اور مرکز میں الیکشن اکٹھے ہوں گے ورنہ جوڈو کراٹے ہوں گے۔ عمران خان تمام حلقوں سےخود الیکشن لڑیں۔

Comments