تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

’مارچ سے پہلے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انقلاب کیلیے تیار ہوجائیں‘

گوجرانوالہ: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بس ایک مطالبہ ہے الیکشن کرواؤ اگر مارچ سے پہلے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انقلاب کے لیے تیار ہوجائیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیب کیسز ختم کرانے کے لیے بیٹھے ہیں ہم تمہارے لیے ملک کی زمین تنگ کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جو سب سے بڑی بیماری ہے کہتا ہے بائیڈن نے مجھے فون نہیں کیا انہوں نے بلاول بھٹو کو امریکا بھیجا ہے یہ رات کے اندھیرے میں آجائیں گے اور قوم سوتی رہ جائے گی ایسا نہیں ہوسکتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ سب اپنے کیسز ختم کروانے کے لیے بیٹھے ہیں شہباز شریف کو عدالت میں پیش ہونا ہو تو کمر میں درد ہوجاتا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیزل کے بیٹے نے مسجد کا غسل خانہ نہیں بنایا اور اسے کمیونی کیشن کا وزیر بنادیا گیا ہے، نوازشریف آئے نا اب تو اس کے پاس پاسپورٹ بھی ہے ان بوٹ پالیشیوں کو قوم مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ڈالر 200 کی سطح کراس کرگیا ہے اور ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے، شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان ملتان میں اہم اعلان کریں گے اور ان کے لیے زمین تنگ پڑ جائے گی۔

Comments