تازہ ترین

لال حویلی کو کیوں سیل کیا گیا؟ شیخ رشید کا انکشاف

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کے خلاف آپریشن اور اسے سیل کرنے کی وجہ سامنے لے آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی لال حویلی پر فلم بنانے جا رہی ہے جو ان کو برداشت نہیں، اسی لیے رات کے اندھیرے میں لال حویلی پر شب خون مارا گیا۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ لال حویلی ذاتی ملکیت اور عوامی خدمت کا مرکز ہے، جس کو ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سے سیل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا

ان کا کہنا تھا کہ لال حویلی کو سیل کرنا فاشزم اور سیاسی دہشت گردی ہے، 16 وزارتوں کی چھان بین سے کچھ نہ ملا تو لال حویلی پر چڑھائی کر دی۔ اس کارروائی سے قبل ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔ اس حوالے سے آج شام 5 بجے پریس کانفرنس کروں گا۔

Comments

- Advertisement -