تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

’اقوام متحدہ میں خطاب بہانا، اصل میں نواز شریف کو منانا ہے‘

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب بہانا ہے، اصل میں نواز شریف کو منانا ہے۔

شیخ رشید نے وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ ہفتے لندن اور امریکا کے دوروں سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ میں شہباز شریف کے خطاب کا بہانہ ہے اصل مقصد نواز شریف کو منانا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ن اور ش کی سیاست آر پار ہو جائے گی اور پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، سیلاب زدہ علاقوں سے 2 ماہ تک پانی کی نکاسی نہ کی گئی تو گندم، کپاس اور گنے کی بوائی نہیں ہو پائےگی، پھر کسان کیا کرے گا؟ غذائی بحران پیدا ہوگا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار روپے من مقرر کرنا غریب کو گھاس کھانے پر مجبور کرنا ہے، سردیوں سے پہلے ہی گیس کی قلت شروع ہو گئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلیے کوئی غیر ملکی امداد ملی نہ ملکی امداد کی ساکھ ہے، یو این سیکرٹری جنرل کو بھی چندے سے متعلق ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 18 ستمبر کو لندن جائیں گے، اس دو روزہ دورے میں وہ سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور ان کے لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم لندن سے 19 ستمبر کی شام نیویارک پہنچیں گے، ذرائع کے مطابق وہ 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

Comments