اشتہار

’سپریم کورٹ پر رات کی تاریکی میں حملے کی سازشیں تیار ہو رہی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر رات کی تاریکی میں حملے کی سازشیں تیار ہو رہی ہیں۔ یہ 1997 کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے پنجاب اور کے پی میں الیکشن تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جمہوریت کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ راستہ الیکشن کا ہے۔ راجن پور میں پی ٹی آئی کی جیت سے پی ڈی ایم الیکشن سے مکمل بھاگ گئی ہے، لیکن پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں اور قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے ثبوت بھی نکلیں گے اور نیب زدہ لوگوں کے تابوت بھی نکلیں گے۔ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ سیاسی خواہشات پربینچ تشکیل نہیں پاتے۔ سپریم کورٹ نے صرف الیکشن کی تاریخ دینی ہے فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

 

سینیئر سیاستدان نے مزید لکھا کہ عدلیہ پر حملوں کی وراثت گینگز آف فائیو نے اگلی نسل میں منتقل کر دی ہے۔ مریم کے بعد بلاول بھٹو نے بھی عدلیہ کو آنکھیں دکھانا شروع کر دی ہیں۔ بلاول خود پر نیب کا قانون ختم اور ججز پر لاگو کرنا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ پر حملے کی رات کی تاریکی میں سازشیں تیار ہو رہی ہیں۔ یہ سپریم کورٹ میں 1997 کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

 

علاوہ ازیں شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ صرف یہ کہہ رہی ہے کون الیکشن کرائیگا۔ وہ یہ نہیں کہہ رہی کہ کس کو ووٹ دینا ہے۔ اسمبلیاں دوبارہ بحال نہیں صرف نئے الیکشن ہونے چاہئیں۔ یقین ہے کہ سپریم کورٹ سے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ آئے گا۔ اس وقت پاکستان کےعوام کی نظریں سپریم کورٹ پر ہے اور عدلیہ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ پوری قوم کو قبول ہوگا۔

سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ راجن پور میں انھیں کل پتہ لگ گیا ہے۔ انہوں نے ملک کا ستیا ناس کردیا اور آئی ایم ایف نے پاکستان کو ڈیتھ زون بنا دیا ہے۔ آج نیب زدہ اور چور لوگ عدلیہ کیخلاف بول رہے ہیں۔ یہ صرف اپنے مقدمات ختم کرانے کیلیے آئے تھے، اب یہ ججز کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کریں گے کہ کون سا بینچ بننا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی چور یا ڈاکو کا ساتھ نہیں دیا۔ اپنی سسرال جیل سے ہو کر آگیا ہوں۔ 16 وزارتوں کا وزیر رہا ہوں، کوئی کیس نکلے تو حاضر ہوں۔ چوہدری نثار میرا بھائی ہے سیاست اس کی اپنی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں