اشتہار

شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت سماعت کےلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آبادہائیکورٹ میں شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پیر کو سماعت کےلیے مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی پیر کو شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ تھانہ آبپارہ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

رجسٹرار آفس اسلام آبادہائی کورٹ نے کازلسٹ جاری کر دی ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں آصف زرداری کیخلاف بیان پرمیرےخلاف مقدمہ درج کیاگیا آصف زرداری نےکوئی شکایت نہیں کی،تیسرےفریق کی شکایت پر مقدمہ بنا۔

درخواست کے مطابق جیل میں ہوں اب مزیدکسی تفتیش کیلئےپولیس کومیری ضرورت نہیں مچلکےجمع کروانے پر تیار ہوں ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ اورسیشن جج نےشیخ رشیدکی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں