تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سیاستدان حکومت گرانے میں نہیں لندن بھاگنے میں محنت کرتے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف باتیں کرنے والے سارے چھانگا مانگا کی پیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ماں بچہ اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر کے بیان کے حوالے سے کا کہا کہ شہباز شریف عمران خان کے لیے ڈراونا نہیں سہانا خواب ہیں۔

نواز شریف کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاستدان حکومت گرانےمیں نہیں لندن بھاگنےمیں محنت کرتے ہیں، دنیا میں کوئی سیاست دان نہیں جس نےلندن جانے پر اتنی محنت کی ہو، بیماری کےڈرامےکرنے والےحقیقت میں بیمارہوجاتےہیں، میرا انہیں مشورہ ہے کہ آئیں ملک میں سیاست کریں ، مقابلہ کریں، جیت ہار لگی رہتی ہے۔

وزیر داخلہ نے اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد لانے سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ لوگ ان ہاؤس تبدیلی کےخواب دیکھ رہےہیں ایسا کچھ نہیں ہوگا، اگریہ لوگ عدم اعتمادلائےتو ان کے 36لوگ کم ہونگے۔ ڈیل کی بات ہورہی تھی اب توڈھیل بھی نہیں ہورہی

شیخ رشید نے پی ٹی آئی میں اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف پارٹی میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی ہےکوئی پکا راگ نہیں ہے، عمران خان ہی لیڈر ہے اور وہی لیڈر رہےگا، عمران خان نےپارٹی بنائی ہے،باقی سب ہلکی پھلکی موسیقی ہے، وزیراعظم عمران خان کہہ چکےیہ2سے3ماہ بہت اہم ہیں، اپریل کے بعد انشااللہ حالات بہتر ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی ہمارے آگےطاقتور نہیں ہے، ان سےاچھے تعلقات ہیں، بیورو کریسی میں کچھ لوگ روڑے اٹکاتے ہیں، ان کو دور کریں گے۔

Comments

- Advertisement -