ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شیخ زید اسپتال کے 4 ہزار ڈاکٹرز، ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شیخ زید اسپتال شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا، 4 ہزار ڈاکٹرز اور ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخ زید اسپتال کے ملازمین مالی بحران کے باعث تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں، 4 ہزار ڈاکٹرز اور ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں،

ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ عید الفطر کے بعد سے اب تک انھیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں، شیخ زیداسپتال کا انتظام نوازشریف دور میں وفاق سے صوبے کو منتقل ہوا تھا، 2018 میں شیخ زید اسپتال کا انتظام دوبارہ وفاق کے سپرد کر دیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق شیخ زید اسپتال کا سالانہ بجٹ 7 ارب روپے ہے، اسپتال انتظامیہ 3 ارب 53 کروڑ روپے کا بجٹ ہی منظور کرا سکی۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسپتال انتظامیہ نے بجٹ منظوری کے لیے بروقت رابطہ نہیں کیا جب کہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاق کو بجٹ جاری کرانے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں