اشتہار

خرطوم ایئرپورٹ پر گولہ باری، سعودی ایئرلائن کا طیارہ بھی زد میں آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

خرطوم ایئرپورٹ پر گولہ باری میں سعودی عرب کی ایئرلائن کا طیارہ بھی زد میں آ گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈان کےدارالحکومت خرطوم میں آرمی اور پیراملٹری فورسز میں جھڑپوں کے دروان ایئرپورٹ پر کھڑا سعودی طیارہ بھی نشانہ بن گیا۔

حملے کے وقت سعودی طیارے میں مسافر اور عملہ سوار تھا۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد بگڑتی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے سوڈان سے آنے جانے والی تمام پروازیں تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واقعے سے متعلق بیان میں کمپنی کا کہنا تھا کہ السعودیہ کا طیارہ خرطوم سے ریاض کے لیے اڑان بھر رہا تھا کہ اس دوران واقعہ پیش آیا۔

سوڈان کا دارلحکومت خرطوم فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا ہے۔ مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ پیرا ملٹری فورسز کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

صدارتی محل، ایئرپورٹ اور شہر کے مرکزی علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورس نے الزام عائد کیا کہ آرمی نے پیراملٹری فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا جس کے بعد انہوں نے ائیرپورٹ کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

خرطوم ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ پیرا ملٹری فورسز نے صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں