اشتہار

خواجہ آصف سے ملاقات پر شیر افضل مروت نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف سے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ان سے ملاقات معمول کا حصہ ہے، خواجہ آصف ایوان میں ہیں ہم سب سے ملتے رہتے ہیں۔

شیر افضل مروت سے سوال کیا گیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے حامد رضا کو چیئرمین پی اے سی کے لیے نامزد کردیا ہے؟

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

دوسری جانب خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے آج ایک میٹنگ ہوگئی ہے کل دوسری میٹنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کے معاملات چل رہے ہیں انشا اللہ پیر یا منگل تک حل کرلیں گے، وزارتوں کی کمیٹیوں میں کوشش کریں گے کہ سب کی نمائندگی ہو۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آئندہ ہفتے تک کمیٹیوں کے معاملات طے ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ حامد رضا کی اس عہدے کے لیے نامزدگی کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مکمل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی کے لیے نامزد کیا تھا تاہم حکومت نے انہیں یہ عہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں