منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

فلم شیر دل کا پہلا گانا ’ کڑی دا جھمکا ‘ ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینر ز تلے بنائی جانے والی فلم ’شیر دل‘ کا پہلا گانا ’کڑی دا جھمکا’ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، نئی آنے والی فلم شیر دل کا ٹیزر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تھا جسے شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔

فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، ارمینا رانا خان اور سبیکا امام شامل ہیں۔ جبکہ ‘شیر دل‘ کی کہانی اور اس کی پروڈکشن کے فرائض نعمان خان نے انجام دئیے اور اس کی ہدایت کاری اظفر علی کررہے ہیں۔

شیر دل کا نیا گانا کڑی دا جھمکا کی ویڈیو ریلیز کردی گئی، دو منٹ کی اس ویڈیو میں ارمینا رانا خان اپنی ساتھی فنکاراؤں کے ساتھ مل کر زبردست ڈانس کررہی ہٰں۔

قبل ازیں ریلیز ہونے والے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈین لڑاکا طیارے جب پاکستان میں داخل ہوئے تو پاک فضائیہ کے جوانوں نے انہیں تباہ کردیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں 1965 کی جنگ پر بنائی جارہی ہے۔

فلم شیر دل 22 مارچ کو ملک بھر کے سنیماؤں گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں