تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ںوازشریف کی تقاریر، حکومت کا قانونی چارہ جوئی کا عندیہ

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی تقاریر پر ہم قانونی پہلو دیکھ رہے ہیں، ملک دشمنی کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی کوئی قانون سے بالاتر ہے۔

اسلام آباد میں نوازشریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج ایک ایسا شخص ملک کے خلاف تقاریر کررہا ہے جہاں سے اُس نے اربوں ڈالر غیر قانونی طریقے سے کمائے۔

شبلی فراز اٹھایا کہ نوازشریف صرف یہ بتادیں پیسہ کیسے لیکر گئے اور ایون فیلڈاپارٹمنٹ کیسےبنائیں، انہوں نے سوائے ان سوالوں کے ہر موضوع پر بات کی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ’عمران خان نےعدالت میں منی ٹریل دیا اور صادق و ا مین قرار پائے،نوازشریف نےذاتی  اثاثے، پیسہ بچانے کیلئے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں،انہیں سوالات کے جوابات نہیں دینا اس لیے سیاسی معاملات اٹھارہے ہیں‘۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کو قوم نے تین بار موقع دیا مگر انہوں نے قومی اداروں کو تباہ کیا، ملکی معیشت کا ستیاناس کیا اور نئی نسل کوپیسوں کی بنیاد پر رول ماڈل دیا اور بتایا کہ محنت سے پیسے کمانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے‘۔

مزید پڑھیں: ہمارے دور حکومت میں لوگ خوشحال تھے، نوازشریف

اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ایسے معاہدے کئے جس کی وجہ سےآج بجلی مہنگی ہے، انہوں نے نے ایسے اقدام کئے جس سے ڈالر مصنوعی سطح پر رہا، ڈالر کو مصنوعی سطح پر برقرار رکھنے کیلئے23ارب ڈالر مارکیٹ میں جھونکے گئے۔شبلی فراز نے پیش کش کی کہ نوازشریف چاہیں تو ڈالرکے معاملے پر اسٹیٹ بینک سے تصدیق کرالیں۔

وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’نوازشریف کے دور میں درآمدات کم ہوئی، تعلیم، صحت اور غریبوں پر پیسہ خرچ نہیں کیا گیا، وزیراعظم بننے کے بعد نوازشریف نے بس اپنے خاندان کے لیے کام کیا، وہی اس ملک کی مہنگائی کی وجہ ہیں‘۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف خود لندن میں پرطیش زندگی گزار کر نیلسن منڈیلا کی طرح خطاب کررہے ہیں، بانی ایم کیو ایم اور اُن کے خطاب میں کوئی فرق نہیں رہا، عدالت نے بھی کہا کہ نوازشریف قانون کو جھانسہ دے کر برطانیہ گئے ہیں‘۔

شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ ’نوازشریف ملک کو مزید کمزور کررہے ہیں، وہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ پیسہ ہے تو آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں، وہ جس پراعتماد انداز کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں ایسا پیشہ پیشہ ور ماہر ہی کرسکتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی تقریر کا مقصد اداروں کو بلیک میل کرنا ہے، فواد چوہدری

اُن کا مزید کہنا تھا کہ  نوازشریف اپنی ذات بچانے کے لیے اندھے نہ ہوں، وہ خود جمہوریت کے دشمن بن کر بیٹھ گئے اور اب لوگوں کو بغاوت کے لیے اکسا رہے ہیں جبکہ پارلیمان کو گمراہ کررہے ہیں، لوگوں کو اکسانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ہم نے کرنا ہے، انہیں یاد رکھنا ہوگا کہ کوئی بھی بلیک میل نہیں ہوگا، ملک دشمنی کی اجازت کسی کو نہیں  اور نہ ہی کوئی قانون سے بالاتر ہے، کسی مفرور شخص کو اس طرح بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -