ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

’’کورونا صورتحال: نہیں چاہتے جو آگ بھارت میں لگی وہ یہاں پہنچے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورت حال تشویش ناک ہوچکی ہے، نہیں چاہتے جو آگ بھارت میں لگی وہ یہاں پہنچے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں آکسیجن کی مقدار اور وینٹی لیٹر کی صورت حال پر وفاقی وزیر شبلی فراز نے این ڈی ایم اے، وزارت پیداوار اور متعلقہ اداروں سے رابطے کیے اور آکسیجن کی مقدار اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی سے متعلق معلومات طلب کیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں کورونا کی صورت حال تشویش ناک ہوچکی ہے، نہیں چاہتے بھارت جیسی صورت حال اور جو آگ وہاں لگی وہ یہاں پہنچے، ملک میں آکسسیجن کی فراہمی اور طلب پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ وزیر صنعت اور آکسیجن سپلائرز سے آج بھی رابطہ ہوا، آکسیجن کے صنعتی استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے، تاحال آکسیجن کی ڈیمانڈ اور سپلائی تسلی بخش ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہنگامی صورت حال میں آکسیجن صنعتوں کے بجائے اسپتالوں میں استعمال کی جائے گی، آکسیجن فراہمی برقرار رکھنے کے لیے بیک اپ پلان پر کام شروع کردیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کو موثر پیغام دیا ہے، ملکی معیشت لاک ڈاؤن یا اسپتالوں پر بوجھ کی متحمل نہیں ہوسکتی، ہمارا نظام یہ بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں