اشتہار

تھانے گئی تو والدہ شیریں مزاری کی چیخ و پکار سنی، ایمان مزاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو پولیس نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیے جانے پر صاحبزادی ایمان مزاری کا ردعمل آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمان زینب مزاری نے لکھا کہ ’تھانہ سیکریٹریٹ گئی تو والدہ شیریں مزاری کی چیخ و پکار سنی، پولیس اہلکار نے مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور فرش پر گھسیٹا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’یہ لوگ اب والدہ شیریں مزاری کو کہیں اور منتقل کررہے ہیں۔‘

- Advertisement -

ایمان مزاری نے کہا کہ ’یہ لوگ اب گاڑی کو ڈپلو میٹک انکلیو کے اندر لے گئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج تھری ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی گرفتاری کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اسلام آباد پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔

شیریں مزاری کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہروں پر 12 مئی کی رات گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں