جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

گٹکے مافیا کی سرپرستی کرنے والے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گٹکے مافیا کی سرپرستی کرنے والے ایس ایچ او عوامی کالونی ضمیر کھاوڑ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وہ اپنے بیٹر کے ذریعے گٹکا ماوا کا منظم دھندا چلا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایس ایس پی کورنگی نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی ایس ایچ او عوامی کالونیضمیر کھاوڑ کو عہدے سے ہٹادیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا ایس ایچ او اپنے بیٹر کے ذریعے گٹکا ماوا کا منظم دھندا چلا رہا تھا، گرفتاربیٹرنثاراحمدعرف چانڈیو منظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث ہے۔

- Advertisement -

حکام نے کہا کہ ضمیر کھاوڑ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے گی اور معطلی کے ساتھ عہدے میں تنزلی بھی کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں : گٹکا مافیا کا سرپرست ایس ایچ او نکلا، ایس ایس پی کورنگی کے ہاتھوں پولیس افسر کا بیٹر گرفتار

خیال رہے ایک جانب آئی جی سندھ ٹاسک فورس بنا کر گٹکا مافیا کے خاتمے کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب ایسے عناصر بھی ہیں جو خود قانون کے رکھوالے ہیں لیکن بدعنوانی میں ملوث ہیں، ایس ایچ او   کی جانب سے اپنے پرائیویٹ بیٹر کے ذریعے گٹکا ماوا کے مکروہ منظم دھندے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

ایس ایس پی کورنگی نے ایس ایچ او  کے بیٹر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا، ایس ایس پی کورنگی کی ویجلینس ٹیم نے کورنگی لنک روڈ پر چھاپا مارا تھا، جس میں ایس ایچ او کے بیٹر نثار احمد عرف چانڈیو کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس افسر نے ملزم کو گٹکا ماوا کی بیٹ جمع کرنے کے لیے رکھا تھا، نثار احمد عرف چانڈیو ایس ایچ او کی اسپیشل پارٹی بھی چلاتا تھا، اور عوامی کالونی کے علاقے میں منظم جرائم کی سرپرستی کرتا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں