اشتہار

شعیب اختر بھی بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر بھی ہنڈریڈ لیگ میں پک نہ کیے جانے پر بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر جیمز اینڈریسن کے بیان پر ٹوئٹ کرتے ہوئے دی ہنڈریڈ لیگ میں بابر اعظم کو منتخب نہ کیے جانے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

شعیب اختر نے لکھا کہ ’میں جیمز اینڈرسن سے متفق ہوں، میں بھی ایسا ہی کرتا میں واقعی حیران ہوں دنیا کے ٹی 20 کے بہترین کھلاڑی کو دی ہنڈریڈ لیگ میں کیوں نہیں لیا گیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈریسن کا کہنا تھا کہ بابر کو ہنڈریڈ لیگ میں پک نہ کیے جانے پر حیران ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بابر اعظم کو ٹیم میں لینے کے لیے ڈبل پیسے آفر کردیتا اور اسے پک کرنے کے لیے اپنا پورا بجٹ لگا دیتا۔

یاد رہے کہ دی ہنڈریڈ لیگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سب سے مہنگے کھلاڑی رہے ویلش فائر نے شاہین آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں پک کیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف بھی ساٹھ ہزار پاؤنڈ کے ساتھ ویلش فائر کا حصہ بن گئے۔

پی ایس ایل 8 میں شاندار بولنگ کرنے والے احسان اللہ کو بھی اوول انونسیبلز نے چالیس ہزار پاؤنڈ میں پک کیا جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں برمنگھم فینکس نے ری ٹین کیا۔

ڈرافٹنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا تھا۔ خیال رہے کہ دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں