ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

روسی صدر اپنا ہمشکل دیکھ کر حیران

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر ولادیمیر پوٹن اسکرین پر اپنا ہمشکل دیکھ کر حیران رہ گئے، اسکرین پر موجود روسی صدر نے اپنا تعارف کروایا۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو میں سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران شرکاء کو حیرت کا دھچکا لگا، جب اسکرین پر روسی صدر پوٹن جیسی شکل اور آواز رکھنے والے ایک اور شخص دکھائی دیا۔

کانفرنس کے دوران کالرز نے بذریعہ ویڈیو لنک روسی صدر سے سوالات پوچھے، تاہم اس وقت خاصی دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب اسکرین پر روسی صدر نمودار ہوئے اور اپنا تعارف کروایا۔

- Advertisement -

پیوٹن سے حد درجہ مماثلت رکھنے والے شخص نے کہا، ’ہیلو، میں سینٹ پیٹرزبرگ یونیورسٹی کا طالبعلم ہوں اور پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کی شکل کے کتنے لوگ موجود ہیں۔

ایک دم سے حیرت زدہ دکھائی دینے والے پیوتن نے کہا، ’مجھے نظرآرہا ہے کہ آپ میرے جیسے ہیں اور میری ہی آواز میں بات کر رہے ہیں، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ میری طرح صرف ایک شخص ہوسکتا ہے جو میری آواز میں بات کر سکتا ہے اور وہ صرف میں خود ہوں۔‘

روسی صدر کچھ دیر بعد دوبارہ بولے کہ بائے دا وے یہ میرا پہلا ڈبل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں