تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پالتو جانوروں پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، مالک فرار

لندن : برطانوی شہر سورے میں گھوڑتے اور کتے پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی، پولیس نے تشدد کرنے والے شخص کیخلاف ایمینل ویلفیئر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ریاست انگلینڈ کے شہر سورے میں پالتو جانوروں پر بہیمانہ تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، جس کے خلاف ایمینل رائٹس کیلئے کام کرنے والے افراد شدید احتجاج کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے گھوڑے کو چابک سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنارہا ہے تاکہ اسے ٹریلر میں چڑھا سکے اور ساتھ ہی کتے پر بدترین تشدد کیا۔

پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں متاثرہ جانوروں کو ایمینل ایکٹ 2006 کے تحت قبضے میں لیکر جانوروں کی دیکھ بھال کے مرکز منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس نے ایمینل ایکٹ کے تحت مذکورہ شخص ک خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

Comments

- Advertisement -