بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

شیرخوار کو ایئرپورٹ پر تنہا چھوڑنا والدین کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایئرپورٹ کے چیک اِن کاؤنٹر پر کمسن بچے کو تنہا چھوڑنا والدین کو مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریان ایئر کی پرواز کے اڑان بھرنے سے چند منٹوں قبل والدین نے بچے کو چیک اِن کاؤنٹر پر محض اس لیے تنہا چھوڑ دیا کہ انہیں اس کا اضافی ٹکٹ نہ دینا پڑے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق والدین کی جانب سے شیرخوار بچے کا اضافی ٹکٹ خریدنے سے انکار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق والدین بیلجئن پاسپورٹ کے حامل ہیں وہ برسیل کیلیے روانہ ہورہے تھے ٹرمینل ون کاؤنٹر پر ان سے بچے کے لیے ٹکٹ لینے کا کہا گیا تھا۔

بچے کے ٹکٹ کی ادائیگی کرنے کے بجائے وہ طیارے کی طرف چل دیے اور بچے کو کیریئر میں ہی چھوڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہوائی اڈے کے عملے نے جوڑے کو روکا اور سیکیورٹی چیک زون میں داخل ہونے کے فوری بعد انہیں بچے کو لے جانے کا حکم دیا بعدازاں والدین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

کاؤنٹ منیجر کا بتانا ہے کہ جوڑے کے اس رویے کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں