اشتہار

شیر خاتون کو گھسیٹ کر لے گیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر شیر کے شکار کرنے والی متعدد ویڈیو سامنے آتی رہتی ہیں جس میں وہ اپنی خوراک حاصل کرنے کے لیے برق رفتاری سے حملہ کرتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں جنگل کے درمیان سڑک پر کھڑی تین کاریں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ایک گاڑی سے خاتون نکلتی ہے اور دوسری طرف کے دروازے پر چلی جاتی ہے اور اس دروازے کو کھولتی ہے۔

اسی اثنا میں ایک شیر جنگل سے نکلتا ہوا آتا ہے پلک جھپکتے ہی خاتون کو پکڑ کر جنگل میں لے جاتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو بچانے کے لیے اس کے ساتھ موجود افراد بھاگتے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ شیر سے وہ اسے بچا پائے ہیں یا نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’جنگل کے باہر خاتون کو گاڑی سے نکلنا ہی نہیں چاہیے تھا وہاں ہر وقت خطرہ موجود ہوتا ہے۔‘

کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو چین کے بیجنگ وائلڈ لائف پارک کی ہے شیر نے دو خواتین پر حملہ کیا تھا ایک ہلاک ہوگئی جبکہ دوسری اسپتال میں زیر علاج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں