منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی کا سینیٹر بہرہ مندتنگی کو شوکاز نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی نے انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق سینیٹ سے منظور ہونے والی قرارداد پر سینیٹر بہرہ مندتنگی کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ سینیٹ نے آج 8 فروری کے انتخابات سے متعلق قرارداد منظور کی ہے اجلاس میں سینیٹر بہرہ مندتنگی نے قرارداد کے حق میں تقریر بھی کی جو کہ پیپلزپارٹی کی پالیسی کے برخلاف ہے۔

نوٹس کے مطابق پیپلزپارٹی انتخابات بروقت چاہتی ہے اور یہی پالیسی ہے لہذا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر جواب دیا جائے۔

- Advertisement -

پیپلزپارٹی نے بہرہ مندتنگی سے ایک ہفتےمیں جواب طلب کرلیا ہے۔

سینیٹ میں 8 فروری کے عام انتخابات معطل کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

قبل ازیں پی پی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کے لیے 14 سینیٹرز کی موجودگی میں قرارداد پیش کی گئی، بلاول بھٹو نے واضح کیا ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، پیپلزپارٹی نے اس قرارداد کو سپورٹ نہیں کیا، اس پر ہمارے دستخط بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہرہ مند تنگی نے کہا میں نے قرارداد کی مخالفت کی اگر ان کی مخالفت واضح نہیں تھی تو ہونی چاہیے تھی، سینیٹ کی ویڈیو دیکھ کر بہر مند تنگی سے وضاحت لیں گے۔

شیری رحمان نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے الیکشن کروانے کے لیے سب سے آگے رہے ہیں، الیکشن وقت پر ہوں، بے یقینی نہیں ہونی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں