تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ناک کی سرجری کیوں کروائی؟ شروتی ہاسن نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی وڈ کی معروف شخصیت کمل ہاسن کی صاحبزادی اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنے ناک کی سرجری کروانے پر بلآخر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کر لیا کہ انہوں نے خوبصورت نظر آنے کے لیے ناک کی سرجری کروائی۔

شروتی ہاسن نے کہا: ’بالی وڈ میں قدم رکھتے ہی پہلے ناک کی سرجری کروائی کیوں کہ میری ناک ٹوٹی ہوئی تھی اور بہت مختلف نظر آ رہی تھی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shruti Haasan (@shrutzhaasan)

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے بالی وڈ میں ڈیبیو پرانی ناک سے ہی کیا اور بعد میں سرجری کروانے پر لوگوں نے سوالات اٹھائے، اگر میں نے خوبصورت نظر آنے کے لیے سرجری کروائی تو کسی کو کیا تکلیف، یہ میرا چہرہ ہے اور میں اپنی مرضی کے مطابق اس کے ساتھ کچھ بھی کروں۔

اپنی بات کو جار رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سرجری پر لوگوں کو وضاحت دینا ضروری نہیں سمجھتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shruti Haasan (@shrutzhaasan)

شروتی ہاسن نے کہا: ’بالی وڈ کی تمام اداکارائیں خوبصورت نظر آنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرواتی ہیں، اگر وہ میری بات سے انکار کرتی ہیں تو وہ صاف جھوٹ بول رہی ہیں کیوں کہ چہرے اتنی جلدی تبدیل نہیں ہوتے۔‘

Comments

- Advertisement -