تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سدھو موسے والا کو کتنی گولیاں لگی، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

بھارتی ریاست پنجاب میں قتل ہونے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں انہیں دو درجن سے زائد گولیاں لگنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اتوار کے روز بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے گلوکار سدھوموسے والا کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں سدھو اور گاڑی میں موجود دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم سدھوموسے والا اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹرز کے پانچ رکنی پینل نے سدھو موسے والا کی باڈی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کو دو درجن گولیاں لگی، جبکہ ان کی موت بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موسے والا کے اندرونی اعضاء پر بھی چوٹیں آئی جبکہ ایک گولی ان کے سر میں بھی لگی۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موسے والا پر حملہ میں ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے، ان کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔

پولیس نے اتراکھنڈ سے چھ ملزمان کو حملہ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ حراست میں لیے گئے 6 افراد میں سے ایک پر لارنس بشنوئی گینگ کا رکن ہونے کا شبہ ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سدھو موسے والا کے قتل کے پیچھے کون تھا ؟ اعتراف سامنے آگیا

خیال رہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری کینیڈین گینگسٹر نے قبول کرلی ہے، ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ ہمارے خلاف کام کر رہا تھا۔

معروف گلوکار  کا تعلق بھارتی پنجاب کے ڈسٹرکٹ مانسہ کے قریب گاؤں موسے والا سے تھا، ان کے کروڑوں چاہنے والے تھے اور وہ نوجوانوں میں بے حد مقبول تھے، مقتول گلوکار کے بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں پرستار ہیں۔

Comments

- Advertisement -