اشتہار

سات بھارتی سفارتخانوں کی ویب سائٹس ہیک

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی : بھارت کے دنیا بھر میں موجود سات سفارت خانوں کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا، ہیکرز نے مبینہ طور پر بہت سی معلومات کو آن لائن پوسٹ بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سات سفارت خانوں کی ویب سائٹ کو گزشتہ روز ہیک کر لیا گیا اور بہت سی معلومات کو آن لائن پر پوسٹ کردیا گیا،بھارت کے یہ ساتوں سفارت خانے یورپ اور افریقی ممالک میں ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انہیں اس بارے میں علم ہے اور وہ اسے درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں ہندوستان ٹائمز کے مطابق کپوسٹکی اور کاسیمیئرز نامی ہیکروں نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنوبی افریقا، لیبیا، ملاوی، مالی، اٹلی، سوئٹزر لینڈ اور رومانیہ میں موجود بھارتی سفارتخانوں کی ویب سائٹ کو ہیک کیا ہے۔

twetter

یاد رہے کہ قبل ازیں بھی بھارتی سفارت خانوں کی ویب سائٹس ہیک کی جا چکی ہیں۔

دونوں ہیکروں میں سے ایک نے ٹوئٹر پر ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے ایسا اس لیے کیا کہ ان ویب سائٹس کے سیکیورٹی انتظامات خراب تھے اور انڈیا کے سفارت خانے ہونے کے سبب ان کے سیکیورٹی انتظامات بہتر ہونے چاہیئں۔

ہیکروں نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت سی دوسرے انڈین سفارت خانوں کی ویب سائٹس کے انتظامات بھی ناقص ہیں۔

دونوں ہیکرز کا تعلق ہالینڈ کے شہیر پینٹیسٹر سے بتایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں