جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلانے والے عناصر کے خلاف اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزارت تجارت نے سوشل میڈیا پر غلط اشتہاری مہم کے ذریعے صارفین کو گمراہ کرنے پر 7 لاکھ ریال سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے ریاست میں بسنے والے شہریوں و غیر ملکیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے ہر ممکن قدم اٹھایا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں سعودی وزارت تجارت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گمراہ کن معلومات فراہم کرنے والوں پر 7 لاکھ 40 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

ترجمان وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ جرمانہ دو ای شاپنگ سینٹرز کی ویب سائٹس پر کیا گیا اور انہیں بند کردیا گیا، جو صارفین میں اشتہاری مہم کے تحت گمراہ کن معلومات پھیلا رہے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں