لندن : بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر سکھوں نے شدید احتجاج کیا ،ایک سکھ رہنما کا جے شنکر کی گاڑی کی طرف بھاگنے اور بھارتی پرچم پھاڑ کر شدید غصے کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں پچھلی کئی دہائیوں سے سکھوں کو ان کی بنیادی مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں سکھ رہنماوٴں نے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی برطانیہ آمد کے دوران شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔
لندن 6 مارچ کی شب کو سکھوں نے جے شنکر کو آڑے ہاتھوں لیا، اس دوران ایک سکھ رہنما جے شنکر کی گاڑی کی طرف بھاگا اور بھارتی پرچم پھاڑ کر شدید غصے کا اظہار کیا۔
سکھوں نے مودی اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
تحریک خالصتان کے حامی مظاہرین نے جے شنکر کی برطانوی وزیراعظم اور فارن سیکٹری سے ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
برطانیہ میں جے شنکر کی موجودگی کے دوران سکھوں نے مودی کی پالیسیوں اور بھارتی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔
اس سے قبل جے شنکر کو واشنگٹن دورے کے دوران بھی سکھ رہنماوٴں کی جانب سے ذلت امیز رویے کا نشانہ بنایا گیا۔
احتجاج میں شریک سکھ رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ جے شنکر بھارت کے عالمی جاسوسی نیٹ ورک کو چلا رہا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے سکھوں کے خلاف شرانگیز اقدامات پر عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں۔