پیر, جون 17, 2024
اشتہار

امریکی شہر سان فرانسسکو میں سکھ مظاہرین نے بھارتی قونصل خانے کوآگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو : امریکی شہر سان فرانسسکو میں سکھ مظاہرین نےبھارتی قونصل خانے کوآگ لگا دی، رواں سال سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانےپرسکھ مظاہرین کی طرف سے احتجاج کا دوسرا موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد خالصتان تحریک امریکا میں بھی زور پکڑ گئی ، امریکی شہر سان فرانسسکو میں سکھ مظاہرین نےبھارتی قونصل خانے کوآگ لگا دی۔

سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے کوآگ لگانے کاواقعہ اتوار کی رات 2 بجے پیش آیا، رواں سال سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانےپرسکھ مظاہرین کی طرف سے احتجاج کا دوسرا موقع ہے۔

- Advertisement -

اپریل میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سےآزاد خالصتان تحریک میں شدید اضافہ ہوا ، فروری 2023 میں بھی آسٹریلوی شہر برسبین میں60ہزار سکھوں نے آزادخالصتان کےحق میں ووٹ ڈالا تھا جبکہ مارچ 2023 میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پرسکھ مظاہرین نے خالصتانی پرچم لہرایا تھا۔

بھارتی ترنگ اتار کر خالصتان تحریک کا جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، فوٹیج میں سکھ نوجوانوں کو بھارتی ہائی کمیشن سے ترنگا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لگاتے دیکھا جا سکتا تھا۔

خیال رہے مودی کے گزشتہ امریکی دورےپربھی سکھ مظاہرین اور انسانی حقوق تنظیموں نے شدید مظاہرے کیے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں