اشتہار

سندھ اسمبلی نے 8 بل منظور کر لیے، اپوزیشن کا واک آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج 8 بل منظور کر لیے گئے، جب کہ اپوزیشن نے اس عمل کے خلاف واک آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سندھ اسمبلی نے پانچ سرکاری بل منظور کیے تو اپوزیشن نے اس کے خلاف سندھ اسمبلی سے واک آؤٹ کر لیا، تاہم اپوزیشن کے واک آؤٹ کے باوجود 3 مزید بل منظور کر لیے گئے۔

واک آؤٹ سے قبل منظور ہونے والے بلوں میں حیدرآباد واٹر بورڈ اینڈ سیوریج بل 2023، میرپورخاص واٹر بورڈ اینڈ سیوریج بل 2023، شہید بے نظیرآباد واٹر بورڈ اینڈ سیوریج بل 2023، لاڑکانہ واٹر بورڈ اینڈ سیوریج بل 2023، اور سکھر واٹر بورڈ اینڈ سیوریج بل 2023 شامل تھے۔

- Advertisement -

بل کے متن کے مطابق کارپوریشن کا چیئرمین میئر ہوگا، اور بورڈ 15 ارکان پر مشتمل ہوگا، بورڈ کے ارکان میں 9 سرکاری اور 5 غیر سرکاری ہوں گے، بورڈ میں کم سے کم 2 خواتین ہوں گی۔

واک آؤٹ کے بعد منظور ہونے والے بلوں میں سندھ بلدیاتی ترمیمی بل 2023، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی بل 2022، اور ہینڈز انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اسٹیڈیز بل 2023 شامل ہیں۔

اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں روزانہ کے بنیاد پر بل پاس ہو رہے ہیں، یہ اہم بل ہیں لیکن اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ممبرز کو نہیں بتایا گیا کہ اہم قانون سازی ہونے جا رہی ہے۔

ایم پی اے محمد حسین نے کہا اندھی قانون سازی کی جا رہی ہے، گورنر سندھ سے اپیل ہے کہ ان کے پاس جب یہ بل آئیں تو ان کی توثیق نہ کریں، آج 6 کارپوریشن کے بلز عجلت میں پاس کیے گئے، ہم نے ٹوکن احتجاج کیا لیکن حکومت نے نہیں سنا، جس پر ہم اجلاس کے بائیکاٹ پر مجبور ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں