تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

’میوزک ٹیچر، حمد، نعت اور قوالی سکھائیں گے‘

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ موسیقی فقط ناچ گانے کا نام نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں میوزک ٹیچر بھرتی کے معاملے پر رکن اسمبلی مفتی قاسم کے توجہ دلاؤ نوٹس پر سید سردار شاہ نے کہا کہ انہوں نے غلط اعدادوشمار اسمبلی میں پیش کیے ہیں، سوشل میڈیا پر میوزک ٹیچرز کے حوالے سے بحث چلی ہے، موسیقی فقط ناچ گانے کا نام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ترانہ بھی میوزیشن نے ترتیب دیا ہوگا، پوری دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں میوزک ٹیچرز ہیں، ریاضی کا استاد یہ نہیں سکھا سکتا کہ حمد و نعت کیسے پڑھنا ہے۔

سردار شاہ نے کہا کہ میوزک ٹیچرز حمد، نعت اور قوالی سکھائیں گے، عربی ٹیچرز ابھی بھی ہمارے سسٹم میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 4 ہزار 500 اسکول ہیں جن میں چار ہزار سے زائد عربی ٹیچرز ہیں، صرف 480 عربی ٹیچرز کی کمی ہے جلد ان کو پورا کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رکن ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ  ہم میوزک ٹیچرز بھرتی کے معاملے کی مذمت کرتے ہیں ہمارے پاس ریاضی، عرضی، سائنس کے ٹیچرز نہیں ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ میوزک ٹیچرز کی بھرتیوں کو روکیں۔

Comments

- Advertisement -