تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نوشہرو فیروز میں فائرنگ : خاتون پی پی رکن سندھ اسمبلی جاں بحق

نوشہرو فیروز: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کےتنازعے پر ہوا، رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری نوشہرو فیروز میں بغیر سیکورٹی کے موجود تھیں کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہناز انصاری کو 3 گولیاں لگیں اور انہیں تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

شہناز انصاری دو بار  رکن اسمبلی اسمبلی منتخب ہوئیں، 2013 میں خواتین کی مخصوص نشست پر وہ رکن بنیں اور 2018 میں پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر وہ الیکشن جیتی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق شہناز انصاری کو پہلے بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی تھیں، مقتولہ ایک مجلس میں شریک تھیں اور جیسے ہی مجلس ختم ہوئی تو ان پر گولیاں چلا دی گئیں جس کے بعد ملزمان وہاں سے باآسانی فرار ہوگئے۔

نمائندہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ کوئی سیکورٹی گارڈ بھی موجود نہیں تھا اور نہ ہی پولیس کی نفری  موجود تھی۔

پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شہلا رضا نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہنازانصاری کی کسی سےذاتی دشمنی نہیں تھی وہ اپنےعلاقےمیں سوشل ورکر کے طورپرجانی جاتی تھیں۔

Comments

- Advertisement -