20.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سرکاری زمینوں پر قائم ایم کیوایم کے دفاترگرانے کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے سرکاری زمینوں پر قائم ایم کیوایم کے دفاتر گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

MQM offices built on amenity plots to be… by arynews

سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری املاک پر تعمیر ایم کیو ایم کے دفاتر کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کریک ڈاون کرتے ہوئے صوبے میں ایم کیو ایم کے تمام غیر قانونی دفاتر پر بلڈوزر چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس سرکاری زمین پر قبضہ کرکے یونٹ اور سیکٹر آفس قائم کیا گیا ہے وہ گرا دیا جائے گا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق کراچی میں سرکاری زمینوں پر بنائے گئے ایم کیو ایم کے دفاتر گرانے کی کارروائی جاری ہے ملیر ، طارق بن زیاد سوسائٹی، گلشن معمار، موسمیات، بھینس کالونی ، شاہ فیصل ، سکھن، سچل، قائد آباد ، مجید کالونی اور ایئر پورٹ تھانے کی حدود میں قائم ایم کیو ایم کے دفاتر گرادیے۔

- Advertisement -

123

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا کہ ملیر میں ایم کیوایم کے 5 دفاتر مسمار کیے گئے ہیں جو زمینوں پر قبضہ کرکے بنائے گئے تھے اور اس طرح کے مزید غیر قانونی دفاتر کو بھی مسمار کیا جائے گا۔

124

ذرائع کا کہنا ہے ایم کیو ایم کے ایسے دفاتر بھی زد میں آئیں گے جہاں سے کرمنلز پکڑے گئے ہیں، فلاحی پلاٹس کھیلوں کے میدان اور پارکوں سے بھی متحدہ دفاتر کا صفایا ہو گا۔

125

ذرائع کے مطابق غیرقانونی بنائے گئے یونٹ اور سیکٹر آفسز کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے سندھ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاوس میں چوہدری نثار کی موجودگی میں ہوا۔

واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ سندھ نے غیرقانونی یونٹ کو مسمار کرنے کے حوالے سے اجلاس طلب کیا جس میں مشیرقانون مرتضیٰ وہاب،آئی جی سندھ اوردیگرافسران شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں