تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے سرکاری ملازمین کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوٹیلٹی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ کو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے تحریری حکم نامہ بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما و رکن اسمبلی میر نادر مگسی نے وزیراعلیٰ سندھ کو سرکاری ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس دینے کی سفارش کی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس رولز سات کے تحت دیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال جون میں بجٹ کے دوران سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔

صوبے کے بجٹ سے متعلق و زیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریبوں، کاشتکاروں، نوجوانوں، سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کو ریلیف دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اس لیے ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ متوازن بجٹ پیش کریں۔

Comments

- Advertisement -