اشتہار

سندھ حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہندو برادری کے مذہبی تہوار ’ہولی‘ پر عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 اور 7 مارچ کو سرکاری اداروں میں ہندو برادری کے لوگوں کی تعطیل ہوگی۔

- Advertisement -

وزیر ثقافت و تعلیم سندھ سردار شاہ نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہولی کا تہوار رنگوں، خوشیوں کے ساتھ پیار، محبت اور امن پیغام لاتا ہے، ہندو برادری امن و رواداری کے ساتھ اپنا تہوار منانے میں مکمل آزاد ہیں۔

سردار شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں