تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سندھ حکومت کی ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات تین ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے سے متعلق خط کر آگاہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کادوسرامرحلہ ممکن نہیں ہے۔

سندھ پولیس نے بلدیاتی الیکشن مؤخر کرنے کی درخواست دے دی

خط میں کہا گیا ہے کہ 3ماہ کےلیےبلدیاتی الیکشن ملتوی کیےجائیں پولیس نفری بلدیاتی الیکشن میں سیکیورٹی کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

سندھ حکومت نے حیدرآباد کے 9 اضلاع میں بھی بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست کی ہے۔

قبل ازیں سندھ پولیس نے تین ماہ کے لیے بلدیاتی الیکشن مؤخر کرنے کی درخواست دے دی۔ محکمہ داخلہ نے پولیس کی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کر دی۔

Comments

- Advertisement -